اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہاہے کہ دیا مر بھاشا ڈیم منصوبے سے 4500 میگا واٹ سستی بجلی پیدا ہو گی۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ منصوبے سے 16000 نوکریاں پیدا ہوں گی،منصوبے سے 12 لاکھ ایکڑ رقبہ سیراب ہو گا۔ انہوںنے کہاکہ دیامیر بھاشا ڈیم پر تعمیرات کا آغاز تاریخی اقدام ہے، منصوبے سے اسٹیل، سیمنٹ اور تعمیرات کے شعبے کو فروغ حاصل ہو گا۔