رواں ماہ ملک میں ٹڈی دل کے مزید حملوں کا خدشہ  ٹڈی دل ممکنہ طور پرکس ملک سے آئینگے؟خبر دار کردیا گیا

14  جولائی  2020

کراچی(این این آئی)ڈپارٹمنٹ آف پلانٹ پروٹیکشن (ڈی پی پی) نے رواں ماہ ملک میں ٹڈی دل کے مزید بڑے حملوں کا خدشہ ظاہرکرتے ہوئے کہاہے کہ جس کے نتیجے میں ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی متاثر ہوسکتی ہے ۔ڈی پی پی کے ڈائریکٹر ٹیکنیکل اور ڈیزرٹ لوکسٹ انفارمیشن سروسز کے

پاکستان میں فوکل پرسن ڈاکٹر طارق خان نے اس ضمن میں  بتایا کہ پاکستا ن پر آئندہ دو ہفتوں کے دوران ٹڈی دل کے مزید بڑے حملے ہوسکتے ہیں،یہ ٹڈی دل ممکنہ طور پر نائیجیریا سے پاکستان اور بھارت کے گرم صحرائی علاقوں کا سفر کرینگے اور ان ٹڈی دل کی منزل بھارت میں راجستھان گجرات اور پاکستان میں تھرپارکر اور ملحقہ صحرائی علاقے ہوسکتے ہیں، اگر یہ ٹڈی دل نائیجیریا سے بذریعہ بحیرہ عرب یہاں کا رخ کرتے ہیں تو انہیں پاکستان پہنچنے میں محض48گھنٹوں کا وقت درکار ہوگا جبکہ اگر ان کا سفر شمال مغرب سے بذریعہ عمان ہوا تو انہیں اپنی منزل تک پہنچے میں تین یا چار روز لگ سکتے ہیں۔ڈاکٹر طارق خان نے بتایا کہ اس ضمن میں ڈی پی پی حکا م ڈیزرٹ لوکسٹ انفارمیشن سروسز سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ڈی پی پی کے ڈائریکٹر ٹیکنیکل نے کہا کہ ہم ٹڈی دل کے مقابلے کیلئے مکمل تیار ہیں،این ڈی ایم اے ،نیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر ،ڈی پی پی اور دیگر متعلقہ حکام نے ٹڈی دل سے زرعی اراضی کو محفوظ بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کرلیے ہیں،تاہم ٹڈی دل کی نقل مکانی ایک قدرتی عمل ہے اور اسے محض حفاظتی اقدامات کے ذریعے ہی غیر موثر بنایا جاسکتا ہے ۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…