لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت نے لاہور سمیت صوبے بھر میں ایکسپورٹ کی صنعت کو ہفتے میں چھ دن کام کرنے کی اجازت دے دی ہے اس سلسلے میں محکمہ صنعت پنجاب نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ اس بات کا فیصلہ گزشتہ روز چیف سیکرٹری پنجاب کی
زیر صدارت ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا جس میں صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ ایکسپورٹ سے ملحقہ صنعتوں کو مسلسل بارہ گھنٹے کام کرنے کی اجازت دیتے ہوئے مذکورہ صنعتیں صبح 7 بجے سے شام 7 بجے تک کھلا کریں گی۔