جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

تاریخ میں پہلی بار خام تیل کی قیمت منفی زون میں چلی گئی، عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی لیکن پاکستان میں اضافہ

datetime 29  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سنگا پور (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخ مزید نیچے آ گئے جس کی بڑی وجہ امریکہ میں تیل کا ذخیرہ گنجائش کے مطابق مکمل ہونا ہے۔سنگا پور مرکنٹائل ایکس چینج کے دوسرے سیشن کے دوران نیویارک مین کنٹریکٹ کے تحت برنٹ کروڈ کی جولائی کے لیے سپلائی کے سودے 83 سینٹ (2فیصد)کمی کے ساتھ 40.19 ڈالر فی بیرل اور امریکی کروڈ ڈبلیو ٹی آئی کی

سپلائی 80 سینٹ (2.1 فیصد)کمی کے ساتھ 37.69 ڈالر فی بیرل طے پائے۔ دوسری جانب ایک موقر قومی اخبار میں رپورٹ جاری ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امریکی منڈی میں تیل مفت اور ایک بیرل لینے پر 37 ڈالر بھی ملیں گے، رپورٹ کے مطابق تاریخ میں پہلی بار خام تیل کی قیمت منفی زون میں چلی گئی، پیداوار بڑھنے اور دنیا بھر میں لاک ڈاؤن کے باعث کھپت نہ ہونے سے ذخیرہ کرنے کی جگہ ختم ہو گئی ہے، نئی امریکی کمپنیاں بند ہونے کے قریب ہیں، مارکیٹ 5 ڈالر فی بیرل پر کھلی، چند گھنٹوں میں کریش کر گئی، کمپنیوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایک بیرل کے بدلے خریدار کو 37 ڈالر بھی دیں گی۔ واضح رہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخ مزید نیچے آ گئے جس کی بڑی وجہ امریکہ میں تیل کا ذخیرہ گنجائش کے مطابق مکمل ہونا ہے۔سنگا پور مرکنٹائل ایکس چینج کے دوسرے سیشن کے دوران نیویارک مین کنٹریکٹ کے تحت برنٹ کروڈ کی جولائی کے لیے سپلائی کے سودے 83 سینٹ (2فیصد)کمی کے ساتھ 40.19 ڈالر فی بیرل اور امریکی کروڈ ڈبلیو ٹی آئی کی سپلائی 80 سینٹ (2.1 فیصد)کمی کے ساتھ 37.69 ڈالر فی بیرل طے پائے۔ دوسری جانب ایک موقر قومی اخبار میں رپورٹ جاری ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امریکی منڈی میں تیل مفت اور ایک بیرل لینے پر 37 ڈالر بھی ملیں گے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…