لاہور(این این آئی) متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے 10جون سے ساہ نان 15روپے اور سادہ روٹی 10روپے میں فروخت کرنے کا اعلان کردیا ۔ یہ اعلان ایسوسی کے صدر آفتا ب اسلم گل نے گزشتہ روز ایسوسی ایشن کے اجلاس میں آٹے اور فائن کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے کا جائزہ لینے کے بعد کیا ۔ا نہوںنے کہاکہ فلور ملزمالکان نے آٹے کی ایک بوری کی قیمت میں800روپے اور فائن کی بوری کی قیمت میں1000روپے کا اضافہ کردیا ہے ۔ لیکن حکومت نے
روائتی بے حسی کا مظاہرہ کر تے ہوئے آٹے اور فائن کی قیمتوں میں غیرقانونی اضافے پر کوئی کارروائی نہیں کی ۔ ہمارے بار بار مطالبے کے باوجود آٹے اورفائن کی قیمتوں میں نہ کمی کرائی گئی اورنہ ہی روٹی کی قیمتوںپر نظر ثانی کی ۔ لہذا اب نان بائیو کے لئے پرانی قیمتوں پر نان اور روٹی فروخت کرنا ممکن نہیں اگر حکومت نے فائن اور آٹے کی پرانی قیمتیں بحال نہ کروائیں تو 10 جون سے نان بائی ساہ نان 15روپے فی عدد اور سادہ روٹی 10رروپے فی عدد فروخت کریں گے ۔