اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹیل ملز پیپلز پارٹی کے دور میں منافع سے خسارے میں گئی ، ن لیگ کے دور میں بند ہوگئی۔میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کی بحالی کے لیے ضروری ہے کہ حکومت اونر اور آپریٹر کے رول سے نکل کر اونر اور پالیسی میکر کا کردار
ادا کرے۔وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک پیکج کے تحت اوسطاً 23 لاکھ فی ملازم ملیں گے، جس کی زیادہ حد 70 سے 80 لاکھ بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ 15 کمپنیاں اسٹیل ملز کے کور آپریشن میں دلچسپی لے رہی ہیں اور کور آپریشن ہی لیز آؤٹ کیا جائے گا ، 17 اٹھارہ ہزار ایکڑ زمین اسٹیل ملز کی ہی ملکیت رہے گی۔