جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

اگلے 15دنوں کیلئے ملک میں پٹرول اور ڈیزل کتنا موجو دہے؟ترجمان وزارت پٹرولیم  نے بتادیا

datetime 3  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ا سلام آباد (این این آئی) ترجمان وزارت پٹرولیم نے کہا ہے کہ ملک میں اگلے پندرہ دنوں کیلئے پٹرول 285 ہزار میٹرک ٹن اور ڈیزل 350 ہزار میٹرک ٹن ملک میں موجود ہے،اسکے علاوہ کیماڑی اور پورٹ قاسم میں پی ایس او کے پیٹرولیم مصنوعات بردار 2 جہاز لنگر انداز ہیں،عوام ضرورت کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی خریداری کریں۔ ایک بیان میں ترجمان پیٹرولیم ڈویژن نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی

قیمتوں میں نمایاں کمی کی وجہ سے یکم مئی 2020 اور 2 مئی 2020 کو پیٹرولیم مصنوعات کی وجہ سے ریکارڈ فروخت دیکھنے میں آئی ہے جس کے لئے پٹرول پمپوں نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سی) سے پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری، طلب کے حساب سے حاصل نہیں کیا تھا تاہم ملک کی طلب کو پورا کرنے کے لئے پٹرول اور ڈیزل کا کافی ذخیرہ دستیاب ہے، تازہ اعدادوشمار کے مطابق پٹرول 285 ہزار میٹرک ٹن اور ڈیزل 350 ہزار میٹرک ٹن قابل استعمال اسٹاک موجود ہے جو کہ پندرہ دن کیلئے کافی ہے.مزید یہ کہ پی ایس او کے 2 جہاز جس میں ایک پیٹرول اور ایک ڈیزل جن میں بلترتیب50 ہزار میٹرک ٹن اور 55 ہزار میٹرک ٹن پیٹرول اور ڈیزل شامل ہیں کیماڑی بندرگاہ اور پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہیںلہذا ، عوام سے اپیل ہے کہ ضرورت کے مطابق زیادہ پٹرول کی خریداری کریں کیونکہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کا کافی ذخیرہ دستیاب ہے اور پیٹرولیم ڈویژن پورے ملک میں گیس اور تیل کی فراہمی اور دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے اپنی فرض شناس ٹیموں کے ذریعے عوام کی سہولت کے لئے چوبیس گھنٹے کام کر رہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…