ہفتہ‬‮ ، 25 اکتوبر‬‮ 2025 

آئی ایم ایف سمیت دیگر اداروں کی جانب سے مالی امداد کےبعد روپیہ تگڑا ،ڈالرکی قیمت کی ریورس گئیر لگ گیا ، بڑی کمی ہو گئی

datetime 17  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی( آن لائن )عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے مالی معاونت کے بعد ڈالر کی قیمت میں 3 روپے 38پیسے کمی ہو گئی ، تفصیلات کے مطابق انٹر مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 3 روپے 38 پیسے کمی ہوئی ہے۔ جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 163 روپے پر پہنچ گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ آئی ایم ایف سمیت دیگر اداروں کی جانب سے مالی امداد کے بعد روپے کی قدر میں بہتری دیکھی گئی ہے۔

ڈالر کی قیمت میں کمی کے ساتھ ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بھی بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے، جس کے بعد100 انڈیکس 1500 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 32 ہزار 800 کی سطح پر آ گیا ہے۔ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں فنڈ کی منظوری دی ہے۔ آئی ایم ایف کے جاری کردہ اعلانیہ میں کہا گیا کہ کورونا کے پاکستانی معیشت پر انتہائی اہم اثرات مرتب ہوئے ہیں اور حکومت پاکستان نے کورونا وائرس کا پھیلاو روکنے کے لیے تیزی سے اقدامات کیے، اس مقصد کے لیے معاشی پیکیج کا بھی اعلان کیا گیا اور حکومت عوامی صحت پر اخراجات میں اضافہ کر رہی ہے۔اعلامیے کے مطابق کوروناوائرس کی وجہ سے پاکستان کی معاشی حالت تنزلی کا شکار ہے جس کی وجہ سے پاکستا ن کو بیرونی فنانسنگ کی ضرورت ہے۔عالمی مالیاتی فنڈ کا کہنا ہے کہ ایک ارب 38 کروڑ ڈالرز کا پیکیج پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو بہتر کرے گا، پیکیج سے بجٹ کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے گا اور پاکستان کو زرمبادلہ ذخائرمیں کمی پرقابو پانے میں مدد ملیگی۔مزید کہا گیا ہے کہ یہ فنڈ پاکستان کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے دیئے گئے ہیں۔ آئی ایم ایف کی جانب سے مالی امداد کے فیصلے کے بعد سے معیشت میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے جس کے باعث ڈالر کی قیمت میں تین روپے 38 پیسے کمی ہوئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…