اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

انٹر بینک کی مداخلت کے بعد روپے کی قدر میں حیرت انگیز بہتری، ڈالرکی قیمت حیرت انگیز طور پر گر گئی

datetime 27  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) اسٹیٹ بینک کی مداخلت کے بعد روپے کی قدر میں حیرت انگیز بہتری دیکھنے میں آئی اور انٹر بینک میں ڈالر 3روپے سستا ہوگیا،انٹر بینک میں ڈالر 165 روپے کا ہو گیا جمعہ کودوران ٹریڈنگ ڈالر168 روپے 50 پیسے تک ٹریڈ ہوا۔اسٹیٹ بینک نے روپے کو سہارا دیا تو ڈالر ریٹ میں کمی ہوئی اور 165روپے پر آ گیا، اس سے قبل کرونا وائرس کے باعث عالمی سرمایہ کار پاکستان کی بانڈ مارکیٹ سے سرمایہ نکال رہے تھے، رہی سہی کسر شرح سود میں کمی نے پوری کر دی اور بڑی تعداد میں بیرونی سرمایہ نکالے جانے

سے ڈالر کی مانگ انٹر بینک مارکیٹ میں بڑھ گئی جس کے باعث ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا جا رہا تھا۔جمعہ کومارکیٹ کے آغاز پرڈالرایک روپیہ 87پیسے مہنگا ہو کر168روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا، تاہم اسٹیٹ بینک کی مداخلت پر ڈالرکی قیمت میں کمی ہو گئی۔ یاد رہے کہ گزشتہ 4 روز میں ڈالر8روپے 20پیسے مہنگا ہواا ہے جس کے باعث پاکستان کے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 800 ارب روپے تک کا اضافہ ہوا۔فاریکس مارکیٹ ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک نے انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر فراہم کیے ہیں۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…