لاہور( این این آئی )گارمنٹس انڈسٹری نے دو ہفتے کیلئے صنعتیں بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ ایسوسی ایشن کے چیئرمین اعجاز کھوکھر نے کہا ہے کہ تمام ملازمین کو آج ( منگل) سے 15روز کی پیشگی تنخواہ ادا کرکے چھٹی دیدی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچنے کیلئے حکومت کے ساتھ مل کر
کام کریں گے، گارمنٹس انڈسٹری سے لاکھوں افراد وابستہ ہیں جن کے گھر کے چولہے جلانے کے لئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہمیں 48 گھنٹے کا وقت دے تاکہ ملازمین کو پیشگی تنخواہ ادا کی جا سکے،تنخواہوں کی ادائیگی کے ساتھ ہی فیکٹریاں 15 روز کے لئے بند کر دی جائیں گی۔