مسقط (آن لائن) سلطنت اومان نے کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے خصوصی اقدامات کے تحت اخبارات و رسائل سمیت مختلف قسم کے لٹریچر کی اشاعت و تقسیم پر بھی پابندی لگا دی ہے۔سعودی اخبار کے مطابق اومان کی جانب سے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اعلی سطح کی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ بیرون ملک جاری ہونے والے لٹریچر اور اخبار و رسائل کی اشاعت اور تقسیم معطل کردی ہے جبکہ سرکاری اداروں میں صرف 30 فیصد ملازمین کام کررہے ہیں۔