کراچی(آن لائن) کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر 23 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر158.57 سے بڑھ کر 158.80 روپے کا ہوگیا ہے۔گزشتہ سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھتی رہی، جنوری میں ڈالر 138 روپے 93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے تک پہنچ گیا۔