کورونا وائرس کی وجہ سے بحرانی کیفیت،پاکستان اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی، سرمایہ کاروں کو کھربوں کا نقصان اٹھاناپڑ گیا

16  مارچ‬‮  2020

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ ہفتے کے اختتام کی طرح نئے ہفتے کے آغاز پر بھی شدید مندی چھائی رہی اور کرونا وائرس کے پھیلتے منفی اثرات کے پیش نظر گھبراہٹ کے شکار سرمایہ کاروں کی جانب سے پیر کو مارکیٹ سے سرمایہ نکالنے کا دباؤ دیکھنے میں آیا جس کے باعث اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی اور انتظامیہ کو ایک بار پھر 45منٹ کے لئے ٹریڈنگ بند کرنی پڑی تاہم ٹریڈنگ بحال ہونے کے بعد بھی مندی کا رجحان برقرار رہا

جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر کے ایس ای100انڈیکس مزید2375.97پوائنٹس گرگئے اور انڈیکس 36ہزار،35ہزار اور34ہزار کی نفسیاتی حدوں سے گرتے ہوئے33684.91پوائنٹس کی سطح پر آگیااسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 2375.72پوائنٹس کی کمی سے14864.92پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس1424.74پوائنٹس کی کمی سے23867.22پوائنٹس پر بند ہوا۔گزشتہ روز حصص کی فروخت کے غالب رجحان کے باعث 92.19فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی آنے کی وجہ سے سرمایہ کاروں کو3کھرب 81ارب91کروڑ78لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت بھی 67کھرب 95ارب74کروڑ54لاکھ روپے سے گھٹ کر64کھرب13ارب82کروڑ76لاکھ روپے ہوگئی اور کاروباری حجم بھی جمعہ کے مقابلے میں 25.83فیصد کم رہا۔اسٹاک ماہرین کے مطابق ملک میں کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز اور عالمی سطح پر معاشی بحرانی کیفیت کے باعث سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کرکے سرمایہ مارکیٹ سے نکالنے کا دباؤ دیکھا جارہا ہے جس کے تحت گزشتہ ہفتے بھی تین روز کریش لینڈنگ کرتے ہوئے رسک منجمنٹ قوانین کے تحت پیر،جمعرات اور جمعہ کو ٹریڈنگ بند کرنا پڑا اور یہی صورتحال نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو بھی دیکھنے میں آئی جس کی وجہ سے 45منٹ کا وقفہ کرنا پڑا تاہم ٹریڈنگ بحال ہونے کے بعد بھی شدید مندی کا رجحان برقرار رہااورکے ایس ای100انڈیکس میں 6.59فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جو حالیہ دنوں میں سب سے بڑی مندی ہے۔

گزشتہ روز346کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 319کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی اور صرف 18کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور 9کی قیمتوں میں استحکام رہا۔قیمتوں میں اتارچڑھاؤ کے حساب سے آئی لینڈ ٹیکسٹائیل کے حصص کی قیمت 91روپے کے اضافے سے 1401روپے اورسیپ ہائرفائبر کے حصص کی قیمت47.40روپے اضافے سے679.40روپے ہوگئی۔جب کہ نمایاں کمی کے لحاظ سے رفحان میظ کے حصص قیمت 213.75روپے کمی سے6600 روپے اوریونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت200روپے کمی سے 7100روپے ہوگئی۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے بینک آف پنجاب،مییپل لیف،یونٹی فوڈز،پاک پٹرولیم،ٹی آر جی پاکستان،آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ،پاک انٹر بلک،ہسکول پٹرول،حب پاورکمپنی اورڈی جی خان سیمنٹ کے شیئرز سرفہرست رہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…