پیر‬‮ ، 17 مارچ‬‮ 2025 

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی کا تسلسل جاری، سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے

datetime 28  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو شدید اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا لیکن مجموعی طور پر مندی غالب آگئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس38ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے مزید103.70پوائنٹس کمی سے 37983.62پوائنٹس کی سطح پر آگیاجب کہ مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو 29ارب90کروڑ14لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑاور کاروباری حجم بھی جمعرات کی نسبت18.88فیصد کم رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ کو سرمایہ کاروں کی جانب سے سستے ہونیو الے شیئرز کی خریداری کے باعث ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہو اجس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس 38307پوائنٹس کی بلند سطح پرپہنچ گیا تاہم بعد ازاں شیئرز کی فروخت کا دباؤپھر بڑھ گیا جس کے سبب تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور مارکیٹ ایک بار پھر لپیٹ میں آگئی جس کی وجہ سے انڈیکس38ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے37756پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں ریکوری آئی لیکن مجموعی طور پر مندی کے اثرات غالب رہے اور مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس103.70پوائنٹس کمی سے 37983.62پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس101.61پوائنٹس کمی سے 17477.60پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئر انڈیکس107.58پوائنٹس کمی سے 26289.38پوائنٹس پربندہوا۔ گزشتہ روز358کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے173کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ161 میں کمی جبکہ24 میں استحکام رہا۔بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں گرنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت29ارب90کروڑ14لاکھ روپے کی کمی سے70کھرب94ارب66کروڑ57لاکھ روپے ہوگئی۔جمعہ کو20کروڑ21لاکھ77ہزار شیئرز کاکاروبار ہوا جوجمعرات کے مقابلے میں 4کروڑ70لاکھ65ہزار شیئرز کم ہے۔قیمتوں میں اتارچڑھاؤ کے حساب سے بہانیرو ٹیکس کے

حصص کی قیمت45.99روپے کے اضافے سے999.99روپے اورانڈس موٹرز کے حصص کی قیمت41.97روپے اضافے سے985روپے ہوگئی۔جب کہ نمایاں کمی کے لحاظ سے رفحان میظ کی قیمت188.09روپے کمی سے 6811روپے اورفلپ موریس کے حصص کی قیمت 150.85روپے کمی سے 2338روپے ہوگئی۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے ہیسکول پٹرول،میپل لیف، یونٹی فوڈز،بینک آف پنجاب،ڈی جی خان،ٹی آر جی پاکستان،فوجی سیمنٹ،پایونیئر سیمنٹ،آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ اورفوجی فوڈزکے شیئرز سرفہرست رہے۔

موضوعات:



کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…