منگل‬‮ ، 30 جون‬‮ 2026 

2نا 4روپے ۔۔۔!!! ڈالر کی قیمت میں کتنے روپے تک کمی ہونے کا امکان ہے؟ جان کر آپ بھی ابھی مارکیٹ جا کرڈالر بیچنا شروع کردینگے

datetime 26  فروری‬‮  2020 |

کراچی( آن لائن )ڈالر کی قیمت میں 6 روپے تک کی کمی کا امکان، کریڈٹ سوئز کے مطابق آنے والے دنوں میں پاکستانی روپے کی قدر میں 4 فیصد تک اضافے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق غیر ملکی ادارے کریڈٹ سوئس کی جانب سے پاکستانی معیشت کے حوالے سے رپورٹ جاری کی گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں آنے والے دنوں میں شرح سود اور ڈالر کی قیمت میں کمی کے واضح امکانات ہیں۔کریڈٹ سوئز کے مطابق پاکستان میں مہنگائی کی شرح بڑھی ہے مگر اس کے باوجود شرح سود میں اضافے کا امکان نہیں، سٹیٹ بینک مہنگائی میں کمی کا انتظار کررہا ہے، جیسے ہی حالات میں کچھ بہتری آئی شرح سود میں کمی کردی جائے گی۔ کریڈٹ سوئس کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام میں رہتے ہوئے روپے کی قدر میں 4 فیصد اضافے ریکارڈ کیا گیا ہے۔روپے کی قدر مستحکم ہو چکی ہے، جبکہ آنے والے دنوں میں پاکستانی کرنسی کی قیمت میں مزید 4 فیصد اضافے کی توقع ہے۔دوسری جانب مقامی اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مستحکم رہی دیگر کرنسیوں میں یورو اوربرطانوی پاونڈ کی قدر میںاضافہ ہوا جبکہ سعودی ریال اور یوے ای درہم کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 5 پیسے کے اضافے سی154.20روپے سے بڑھ کر154.25روپے اور قیمت فروخت154.30روپے سے بڑھ کر 154.35روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید154.10روپے اور قیمت فروخت154.40روپے مستحکم رہی۔ جبکہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے کہ ملک کے کل زرمبادلہ ذخائر تقریباً 19 ارب ڈالرز کی سطح کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گلاس برج سے


ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…