اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

60 ارب کی ٹیکس چوری پکڑی گئی

datetime 25  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) 60 ارب روپے کی ٹیکس چوری میں ملوث، کئی کمپنیوں نے کئی سالوں سے ٹیکس نہیں جمع کروایا۔ تفصیلات کے مطابق شادی ہال تقریب کی مجموعی لاگت کا5فیصد انکم ٹیکس دینے کے پابند ہیں۔ جبکہ شادی ہالوں نے4سال میں صرف 4کروڑ 10لاکھ روپے مالیت کے ٹیکس جمع کرائے اورگذشتہ 4سال میں بیشترشادی ہالوں نے گوشواروں میں ایک تقریب بھی ظاہر نہیں کی

جبکہ کچھ درجہ اول کے شادی ہالوں نے 4سال میں صرف 10ہزار روپے ٹیکس جمع کرایا،ڈائریکٹوریٹ نے شادی ہالز کی جانب سے قریب 9 ارب روپے کی چوری پکڑی ہے، اسکے بعد ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے شادی ہالوں کی اب رئیل ٹائم مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے اوراب شادی ہال ایک ماہ قبل اپنی بکنگ کی تفصیلات دینے کے پابند ہوںگے۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ کراچی کے660 درجہ اول شادی ہالزعوام س یبھی ٹیکس وصول کررہے تھے، لیکن گورنمنٹ کو ٹیکس ادا نہیں کر رہے تھے۔دوسری طرف ڈائریکٹوریٹ آئی اینڈ آئی آئی آر نے معدنی وسائل کے شعبے میں بھی51ارب روپے کی ٹیکس چوری کا سراغ لگایا ہے۔ذرائع نے بتایاکہ سندھ میں معدنی وسائل نکالنے والی300کمپنیاں وفاق کوسیلزٹیکس نہیں دے رہیں جبکہ گذشتہ 4سال میں سندھ کے مختلف اضلاع سے 3 کھرب روپے مالیت کی معدنیات نکالی گئیں۔مائنزلیز ہولڈرز نے51ارب روپے سیلزٹیکس کی مد میں وفاق کو جمع نہیں کرائے۔ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے مائنزہولڈرز کو 17فیصدسیلزٹیکس واجبات کی ادائیگی کے نوٹس جاری کردیے ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ ڈائریکٹوریٹ نے مائینزکمپنیوں کے ڈیٹا کی سندھ منرل ڈپارٹمنٹ سے تصدیق بھی کرالی ہے اور تمام ریجنل ٹیکس دفاتر کو مائینزکمپنیوں کی رجسٹریشن کیلیے آن بورڈ لیاگیا ہے۔ڈائریکٹوریٹ نے معدنیات کی ترسیل کی بھی رئیل ٹائم مانیٹرنگ کا آغاز کردیا ہے جو سندھ کے مختلف خارجی راستوں سے کی جارہی ہے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…