کراچی (این این آئی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو شدید مندی چھائی رہی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 1105.49پوائنٹس کی کمی سے 39143.73پوائنٹس کی سطح پرآگیاجب کہ 82.60فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی جس کے سبب سرمایہ کاروں کو ایک کھرب75ارب 6لاکھ روپے کا نقصان اٹھاناپڑا تاہم کاروباری حجم گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت68.55فی صد زائد رہا۔
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں پیر کو ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کا دباؤ دیکھنے میں آیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں مندی چھاگئی اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس ایک موقع پر40ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 39080پوائنٹس کی سطح پر آ گیابعد میں معمولی ریکوری آئی جس سے39100پوائنٹس کی سطح بحال ہوگئی لیکن مندی کے اثرات آخر تک چھائے رہے اورمارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای 100انڈیکس1105.49پوائنٹس کی کمی سے 39143.73پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس546.41پوائنٹس کی کمی سے 18051.56پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 646.85پوائنٹس کی کمی سے 27248.30پوائنٹس پر بند ہوا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر345کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 44کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 285میں کمی اور16میں استحکام رہا ۔بیشتر کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں گرنے کے باعث مارکیٹ کے سرمائے میں ایک کھرب75ارب 6لاکھ روپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ گھٹ کر73کھرب 55ارب97کروڑ8لاکھ روپے ہوگیا۔پیر کوکاروباری حجم14کروڑ42لاکھ82ہزار شیئرز رہا جو جمعہ کی نسبت5کروڑ86لاکھ84لاکھ شیئرز زائدہے۔ قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے لحاظ سے نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت375روپے کے اضافے سے بڑھ کر7800روپے اوررفحان میظ کے حصص 300روپے کے
اضافے سے 7ہزارروپے ہوگئی جب کہ یونی لیور فوڈز اورپاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمتوں میں باترتیب200روپے اور81.01روپے کی کمی ہوئی جس سے یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت 7300روپے اورپاک ٹوبیکوکے حصص کی قیمت1914.28روپے ہوگئی۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے ہیسکول پٹرول،یونٹی فوڈز،کے الیکٹرک،بینک آف پنجاب،میپل لیف،،ڈی جی خان سیمنٹ، ایونشن،لوٹی کیمکل،ٹی آر جی پاکستان اور ورلڈکال ٹیلی کام کے شیئرز نمایاں رہے۔