ریاض(این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کے سبب عالمی اقتصادیات میں بہتری کا پہلے سے نازک عمل متاثر ہو سکتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آئی ایم ایف کی سربراہ نے سعودی دارالحکومت ریاض میں ترقی یافتہ ممالک کے گروپ جی ٹوئنٹی کے وزرائے خرانہ کے
اجلاس کے بعد بتایا کہ اس سال عالمی سطح پر اقتصادی نمو کی شرح 3.3 رہنے کا امکان ہے تاہم یہ شرح کورونا وائرس کی وجہ سے متاثر بھی ہو سکتی ہے۔ ان کے بقول وائرس کے سبب دنیا بھر میں ایمرجنسی کی سی صورتحال ہے۔ اسی سبب چین میں معاشی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئی ہیں جن کا اثر عالمی معیشت پر بھی پڑے گا۔