اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔ایک ہی دن فی تولہ2ہزار روپے اضافہ جس کے بعد سونے کی قیمت 96ہزارتین سو روپے تک پہنچ گئی ۔نجی ٹی وی کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے۔
سونا 40ڈالر فی اونس مہنگا ہوگیا جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں اس کی قیمت1684ڈالر فی اونس ہو چکی ہے۔عالمی منڈیوں میں قیمتیں بڑھنے کا اثر پاکستان پر بھی ہوا ہے اور پاکستان میں ایک ہی دن میں سونا دوہزار روپے مہنگا ہوگیا ہے۔پاکستان میں سونے کی نئی فی تولہ قیمت 96ہزارتین سو روپے تک پہنچ گئی ۔