اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

کراچی لائنزایریا کے علاقے  ٹونیشیا لائن میں گیس پائپ لائن میں اچانک آگ لگ گئی، انتہائی تشویشناک صورتحال

datetime 16  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)لائنزایریا کا علاقہ ٹونیشیا لائن بہت بڑی تباہی سے بچ گیا،ہفتہ اور اتوارکی درمیانی شب ٹوٹی ہوئی گیس پائپ لائن ٹوٹنے سے آگ بھڑک اٹھی،گیس پائپ لائن میں آگ بھڑکنے سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا،سوتے ہوئے مکین ہڑبڑا کر اٹھ بیٹھے تاہم سوئی گیس کا عملہ خواب غفلت سے نہ جاگ سکا،علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا،سوئی گیس عملے کی جانب سے

ٹونیشیالائن میں 2جگہ سے ٹوٹی ہوئی گیس پائپ لائنوں کو گزشتہ 3 روز سے جوڑا نہ جاسکا،مکینوں نے پائپ لائنوں کی فوری مرمت کرکے علاقے کو مزید کسی بڑے نقصان سے بچانے کے لئے اپیل کردی۔ تفصیلات کے مطابق لائنزایریا یونین کمیٹی نمبر 9 میں 13 فروری بروز جمعرات سیوریج لائن کی کھدائی کے دوران غفلت برتے ہوئے تین جگہوں سے گیس پائپ لائن توڑ دی گئی موقع پر موجود مکینوں نے سوئی گیس عملے کو شکایت درج کروادی تھی جس کا شکایت نمبر 2809965813 ہے۔ تاہم سوئی گیس عملے نے 14 فروری بروز جمعہ کو صرف ایک جگہ پر ہی روز گیس پائپ لائن مرمت کرکے چلے گئے اور باقی 2 جگہوں پر ٹوٹی ہوئی گیس پائپ لائن کو ایسے ہی چھوڑ دیا گیا۔ہفتہ کو بھی سوئی گیس ہیلپ لائن پر دوسری مرتبہ شکایت نمبر 9671998229 درج کروائی گئی۔ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ٹونیشیالائن میں ناگوری دودھ والا اور ہوٹل کے سامنے گڑھے میں ٹوٹی ہوئی گیس پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی۔ آگ بھڑکتی دیکھ کر سوتے ہوئے علاقہ مکین ہڑبڑا کر اٹھ بیٹھے اور اپنی مدد آپ کے تحت مکینوں نے گیس پائپ لائن میں لگی ہوئی آگ کو بجھایا۔ مکینوں کے مطابق سوئی گیس کا عملہ مسلسل غفلت برت رہا ہے۔ شکایات درج کروانے کے باوجود تعاون عمل درآمد نہیں کیا جارہا۔مکینوں کا کہنا ہے کہ سوئی گیس عملے کی غفلت کسی بھی انسانی جان کے ضیاع اور علاقے میں کسی بڑی نقصان کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ مکینوں نے اپیل کی ہے کہ ٹونیشیا لائن میں دونوں جگہوں پر ٹوٹی ہوئی گیس پائپ لائن کی فوری مرمت کی جائے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…