ہفتہ‬‮ ، 06 ستمبر‬‮ 2025 

کنٹینرز سکینڈل میں ڈی جی کسٹم انٹیلی کی تازہ رپورٹ میں نئے دھماکہ خیز انکشافات

datetime 16  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن ) کنٹینرز سکینڈل میں نئے نئے انکشافات سامنے آنے لگے، ڈی  جی کسٹم انٹیلی جنس نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اربوں روپے کے  115 مزید کنٹینرز بغیر ڈیوٹی ادا کیے کلئیر کیے گئے۔ یہ کنٹینرز دسمبر 2019 میں کلئیر کیے گئے تھے  اس سے قبل ڈی۔جی کسٹم انٹلیجنس نے 355 کنٹینرز  کے 3 ماہ کے دروان کلئیر ہونے کا انکشاف کیا تھا اور اس حوالے سے

چیئرمین ایف بی آر کو رپورٹ بھی جمع کروائی تھی چیئر مین ایف بی آر نے رپورٹ پر ایکشن لیتے ہوئے سابق ممبر کسٹم آپریشن جواد آغا اور 5 کلکٹرزکو عہدے سے ہٹا دیا تھا جبکہ چیف کلکٹر ڈاکٹر آصف جہا کو اس معاملے کی مزید انکوئری کرنے کا حکم دیا گیا تھا  انکوئری میں ڈاکٹر آصف جہا نے بتایا کہ 238 کنٹینرز نے 140 ملین روپے ادا کیے ہیں اور اس حوالے سے کوئی کوتاہی نہیں پائی گئی جبکہ دوسری جانب ڈی جی کسٹم انٹلیجنس نے اپنی حالیہ رپورٹ میں چیئرپرسن ایف بی آر کو بتایا کہ ان کی معلومات سو فیصد درست ہیں کیوں کہ انہوں نے تمام ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد رپورٹ بھجوائی ہے۔ کسٹم انٹیلی جنس نے حالیہ مہینوں  میں فرورٹس کے اور کنٹینرز کو بھی قبضے میں لیا ہے جنہیں ترخم بارڈر پر ان کا  وی باکس سسٹم پر اندراج کیے بغیر کلئیر لیے گئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…