کراچی (این این آئی) ملکی صرافہ مارکیٹ میں ایک تولہ سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح91ہزار روپے تک پہنچے میں صرف100روپے کی دوری پر ہے۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں 8ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت1584ڈالر پر جا پہنچی جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا مہنگا ہو گیا ہفتہ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں
میں ایک تولہ سونا150روپے مہنگا ہو کر90ہزار900روپے اور دس گرام سونا129روپے مہنگا ہو کر77ہزار932روپے کا ہو گیا۔ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق زیر تبصرہ مدت میں عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت15ڈالر بڑھ گئی جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک سونے کی قیمت میں 300روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 257روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔