اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عوام ایک بار پھر بھاری بلوں کیلئے تیاری کر لیں،بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق بجلی قیمتوں میں اضافے کا امکان ، قیمت فی یونٹ 98پیسے کا اضافہ متوقع۔ فیول ایڈجسٹمنٹ مد میں کیا جارہا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں 98پیسے فی یونٹ اضافہ ہو سکتا ہے ۔ قیمتوں میں یہ اضافہ
فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میںکیا جائے گا ۔ قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر ایک ماہ کا بوجھ 10ارب روپے آئے گا ۔ سی پی اے سی کے مطابق گزشتہ ماہ 7 ارب 20 کروڑیونٹ بجلی پیداکی گئی، پیداکی گئی بجلی پر 25 ارب روپے لاگت آئی، درآمدی گیس سے 10روپے 5 پیسےفی یونٹ بجلی پیداکی گئی ،نیپرا سی سی پی سے کی درخواست پر کل سماعت کریگی۔