بدھ‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2025 

ہوشیار خبردار! گیس میٹرز پر تالے لگاکر عوام کو لوٹنے والا گروپ متحرک

datetime 10  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)شہر قائد میں گیس میٹرز پر تالے لگا کر عوام کو لوٹنے والا گروپ متحرک ہوگیا۔ذرائع کے مطابق کراچی میں گیس میٹرز پر تالے لگا کر عوام کو لوٹا جانے لگا، گروپ رات کو گیس میٹر پر تالے لگا کر عوام سے پیسے وصول کرتا ہے۔ذرائع نے بتایاکہ گروہ میٹر پر تالے لگا کر اپنے موبائل نمبر کی پرچی بھی پھینک جاتا ہے، ایزی پیسہ کے ذریعے شہریوں سے رقم ادا کرنے کو کہا جاتا ہے۔ترجمان سوئی سدرن گیس انتظامیہ کے مطابق ایس ایس جی سی کا

عملہ رات کو تالے نہیں لگاتا، ایس ایس جی سی عملے کی جانب سے کارروائی سے پہلے صارف سے بل کی کاپی مانگی جاتی ہے۔ترجمان سوئی سدرن گیس انتظامیہ نے بتایاکہ کوئی شخص یا گروہ تالا کھولنے، گیس بحال کرنے کے لیے رقم مانگے تو ہیلپ لائن پر اطلاع دیں۔ترجمان کے مطابق صاف اپنی شکایت ہیلپ لائن 119 یا 03238213346 پر درج کرائیں، صارفین اپنی شکایات اس ای میل [email protected] پربھی درج کراسکتے ہیں‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…