جمعہ‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2025 

حکومتی دعوے ٹھس، سبزیوں کی قیمتوں میں پھراضافہ کر دیا گیا

datetime 9  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اورکراچی میں سبزیوں کی قیمتوں میں پھراضافہ کر دیا گیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی میں آلو کی فی کلو قیمت 40 روپے، پیاز 60 روپے، مٹر 140 روپے اور بھنڈی 250 روپے تک پہنچ گئی ہے اسی طرح ٹماٹر فی کلو 40، لہسن اور ادرک 300 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے اتوار بازاز میں

کئی اسٹالز پر ریٹ لسٹ نہیں رکھی گئی جس کی وجہ سے دکاندار عوام سے من مانی قیمت وصول کرتے رہے۔ریٹ لسٹ کے مطابق پانچ کلو آلو 19 روپے، پانچ کلو پیاز 280 روپے جبکہ ادرک 369 اور لہسن 324 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔ریٹ لسٹ میں ٹماٹر 38 روپے فی کلو میں دستیاب ہے تاہم دکاندار 60 روپے فی کلو میں فروخت کررہے ہیں۔اسلام آباد کے اتوار بازار میں کریلا 200 روپے فی کلو جبکہ بھنڈی 210 روپے فی کلو کی بلند سطح پر فروخت ہورہی ہے۔ریٹ لسٹ کے مطابق مٹر75 روپے فی کلو اور سبز مرچ 180 فی کلو پر فروخت ہورہی ہے۔اتوار بازار میں سیب 120 روپے، انار 220 روپے جبکہ امرود 55 روپے فی کلو میں دستیاب ہے تاہم دکاندار انہیں 80 روپے کلو اپنے من مانے ریٹ پر فروخت کررہے ہیں۔اسی طرح کیلا 75 روپے، مالٹا اور موسمبی 80 روپے فی درجن میں دستیاب ہے۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…