اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

مسلسل مہنگائی ،پچھلے 2سالوں کے دوران پاکستان میں سونے کے زیورات کی خریداری میں کتنے فیصد کمی آگئی؟جانئے

datetime 8  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آن لائن) مہنگائی کے باعث گزشتہ دو سال کے دوران پاکستان میں سونے کے زیورات کی خریداری 30 فیصد تک کم ہو گئی۔اندر شہر بازار ،صدر ، یونیورسٹی روڈ سمیت صوبے بھرمیں بڑے بڑے تاجر وں کا کاروبا ر بھی متاثر ہو گیا ہے ،چھوٹے تاجروں کے سونے کا کاروبار جزوی طور پر بند ہو چکا ہے۔

جبکہ بڑے بڑے تاجرنے بھی خاموشی اختیار کی ہے، سونے کی قیمت میں اضافہ کے باعث منصوعی زیوارات کی خرید و فروخت میں اضافہ ہو رہاہے، آخری سہ ماہی میں پاکستان میں مجموعی طور پر 9 ہزار 5 سو کلو گرام سونا خریدا گیا۔جو سال 2018 سے 12 فیصد اور سال 2017 سے 30 فیصد کم ہے۔ 2018 کی آخری سہ ماہی میں 10 ہزار 800 اور سال 2017 میں 13 ہزار 600 کلو گرام سونا خریدا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال اکتوبر سے دسمبر کے اختتام تک 5 ہزار 900 کلو گرام سونے کے زیورات خریدے گئے، جبکہ 2018 کے آخری تین ماہ میں 6 ہزار 700 کلوگرام اور سال 2017 میں 8 ہزار 200 کلو گرام سونے کے زیورات خریدے گئے تھے۔اس دوران 3 ہزار6 سو کلو گرام سونا اینٹوں اور سکوں کی صورت میں خریدا گیاجبکہ سال 2018 میں خریدی گئی سونے کی اینٹوں اور سکوں کا وزن 4 ہزار 100 کلواور سال 2017 میں 5 ہزار 400 کلو گرام تھا۔ سال 2019 میں مجموعی طور پر پاکستانیوں نے 38 ہزار کلو گرام سونا خریداجو 2018 سے 2 ہزار 200 کلواور 2017 سے 6 ہزار 900 کلوگرام کم ہے سال 2018 میں 40 ہزار 200 کلو گرام سونا خریدا گیاجبکہ 2017 میں خریدے گئے سونے کا مجموعی وزن 44 ہزار 900 کلو گرام تھا۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…