اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی خام تیل فی بیرل ایک ڈالر مزید سستا ،سٹاک مارکیٹ میں بھی مثبت رجحان ،نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کے درآمدی بل میں 20 کروڑ ڈالر کمی کا امکان پیدا ہو گیاہے کیونکہ امریکی خام تیل ایک ڈالر فی بیرل مزید سستا ہو گیاہے ۔امریکی خام تیل 50 ڈالر 50 سینٹ فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہاہے ۔
10 روز میں امریکی خام تیل 8 ڈالر 60 سینٹ فی بیرل سستا ہواہے ۔دوسری جانب سٹا ک مارکیٹ میںکاروبار کا آغاز ہوا تو انڈیکس 40 ہزار 409 پوائنٹس کی سطح پر تھا تاہم کچھ ہی دیر میں اس میں بہتری آنے کا سلسلہ شروع ہو گیا اور انڈیکس 236 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 40 ہزار 646 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔