جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

ایف بی آرمیں جعلی افراد ٹیکس دہندگان فہرست میں شامل

datetime 3  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)میں جعلی ٹیکس دہندگان رجسٹرڈ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔وفاقی ٹیکس محتسب کے مطابق ایف بی آر کے عملے کی ملی بھگت سے جعلی افراد کو ٹیکس دہنددگان کی فہرست میں شامل کیا گیا لیکن سوائے بلیک لسٹنگ کے ایف بی آر کی جانب سے جعلی افراد کے خلاف کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی گئی۔

ایف ٹی اوکے مطابق اکثر کیسوں میں ریڈ الرٹ جاری ہونے کے باوجود بلیک لسٹنگ اور معطلی 5 سے 6 ماہ بعد کی گئی، جبکہ ایف بی آر نے جعلی افراد اور سہولت کاروں کے خلاف کسی قسم کی کارروائی تجویز نہیں کی۔وفاقی ٹیکس محتسب کے مطابق 41 کروڑ روپے کی ریکوری اور جعلی رجسٹرڈ افراد کے خلاف کارروائی کا حکم 4 سال پہلے جاری ہوا لیکن ایف ٹی او کے ازخود نوٹس کے باوجود ایف بی آر کارروائی کرنے سے گریزاں ہے۔ادارے کے حکام کے مطابق جعلی رجسٹریشن میں ملوث عملے کے خلاف ڈائریکٹوریٹ جنرل آئی اینڈ آئی نے کیس نہیں کھولے اور نہ ہی ایف بی آر معاملے کی نوعیت کو سنجیدگی سے لے رہا ہے۔ایف ٹی اوکے مطابق چیف کمشنرز جعلی ٹیکس ریفنڈ پر انضباطی اور فوجداری کارروائی کا آغاز کریں۔وفاقی ٹیکس محتسب نے ایف بی آر کو جعلی ٹیکس ریفنڈ کیسوں میں ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے ایس ٹی آر این معطلی کے علاوہ کارروائی کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔‎

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…