جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

اشیائے خوردونوش پر ایکسپائری تبدیل کرنے والا گروہ گرفتار  اٹھائیس ہزار لیٹر ملک پیک و کریم ظبط، گودام سیل تیل افراد گرفتار

datetime 28  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)کے پی فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر آپریشنز اور ڈولفن سکواڈ چیف سائرہ نثار نے پخہ غلام کے علاقے میں واقع گودام پر چھاپہ مارتے ہوئے اشیائے خوردونوش پر ایکسائپری تبدیل کرنے والا گروہ کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل کے پی فوڈ اتھارٹی سہیل خان کے مطابق فوڈاتھارٹی کی ٹیمیں پچھلے چھ ماہ سے گروپ کی سرگرمیوں کا تعاقب کررہی تھیں۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ

مبینہ گروپ پشاور میں کافے عرصے سے سرگرم تھا اور آج عوامی انٹلجنس شیرنگ نے فوڈ اتھارٹی کے کریک ڈاون کو کامیابی بخشی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کامیاب کاروائی پر ٹیم کی تعریف  کی اور نقد انعامات کا اعلان بھی کیا۔ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر عظمت وزیر کے مطابق عوامی شکایات سیل پر ملنے والی معلومات کے تحت علی الصبح فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے پخہ غلام میں واقع گودام پر چھاپہ مارا۔گودام میں ٹیٹرا پیکس، ٹی وائٹنر اور دیگر مشروبات پر ایکسپائری تبدیل کی جارہی تھی جنکو رنگے ہاتھوں دھر لیا گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ گروہ کارخانو مارکیٹ سے لیکر حاجی کیمپ تک کے تمام مارکیٹوں کی اشیاء کی ایکسپائری تبدیل کرنے میں ملوث ہے اور اب تک لاکھوں لیٹرز اور کلوم گرام اشیائے خوردونوش کی ایکسپائری تبدیل کرچکا ہے۔ ڈاکٹر عظمت وزیر نے مزید تفصٰلات بتاتے ہوئے کہا کہ کاروائی کے دوران تین ہزار کاٹن ( اٹھائیس ہزار لیٹر ) پیک دودھ اور کریم قبضے میں لیا گیا۔ عظمت وزیر کا مزید کہنا تھا کہ فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں ہمہ وقت مارکیٹ پر نظر رکھے ہوئے ہیں  اور ان کی ٹیمیں چوبیس گھنٹے اشیائے خوردونوش کو محفوظ بنانے میں مصروف عمل رہتی ہیں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ فوڈ اتھارٹی کی اصل طاقت عوامی انٹلجنس ہے جو انسانی جان سے کھیلنے  والے ایسے عناصر کو بے نقاب کرنے میں ہماری مدد کرتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…