اسلام آباد( این این آئی)معروف مالیاتی ادارے جے پی مورگن نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی ترغیب دیتے ہوئے اپنے کلائنٹس کو پاکستان کے حکومتی بانڈز میں سرمایہ کاری کی تجویز دیدی۔جے پی مورگن کے مطابق مثبت معاشی اشاریوں سے پاکستان عالمی سرمایہ کاروں کی
دلچسپی کا مرکز بن رہا ہے۔ادارے کے مطابق بہتر معاشی پالیسیوں سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور مالی خسارہ کم ہوا ہے۔آئی ایم ایف پروگرام کی وجہ سے معاشی استحکام کو تقویت ملی ہے جبکہ بہتر معاشی پالیسیوں کی وجہ سے منڈیوں میں اعتماد بحال ہوا ہے۔