پیر‬‮ ، 29 جون‬‮ 2026 

میگا سیکنڈلز میں بڑے بااثر افسران کا شکنجے میں آنے کا امکان عوام سے کروڑوں روپے لوٹنے والوں کیخلاف گھیراتنگ ہو گیا

datetime 28  جنوری‬‮  2020 |

اسلام آباد(آن لائن)آئیسکو میں جعلی میٹرز سیکنڈل پر وفاقی وزیر توانائی نے نوٹس لیتے ہوئے حکم دیتے ہوئے کرپشن اور کرپشن کے سہولت کاروںکے خلاف سخت ترین انکوائری کر کے رپورٹ ایک ہفتہ طلب کر لی ہے۔ڈائریکٹر جنرل انکوائری آفیسر مقرر،قوم کے پیسے کو بیدردی سے لوٹنے والے ایس ڈی اوز،ڈائریکٹرزو دیگر اعلیٰ افسران میں کھلبلی مچ گئی ۔معلومات کے مطابق وفاقی دارلحکومت میں

بوگس میٹرز کی تنصیب کا معاملہ پر وزارت توانائی بھی حرکت میں آ گئی ہے ،گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب نے سیکرٹری عرفان الہی کو کہا کہ کرپشن کرنیوالے خواہ کتنے بھی طاقتور کیوںنہ ہوں رعایت نہ برتی جائے اور اس معاملہ کی ایک بار پھر انکوائری کر کے ذمہ داران کا تعین کیا جائے جس پر سیکرٹری نے ادارہ کے انتہائی محنتی آفیسر کو انکوائری ٹاسک سونپ دیا اور کہا کہ اس معاملہ میں جو بھی ملوث ہو معاف نہ کیا جائے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جعلی میٹرز سیکنڈلز پر عام شہریوںنے بھی دلچسپی لینا شروع کر دی ہے اس حوالہ سے بہت جلد ایک آئیسکو دفتر کے باہر مظاہر ہ بھی کیا جائے گا۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ جعلی میٹرز کے میگا سیکنڈلز میں بڑے بااثر افسران کے بھی شکنجے میں آنے کا امکان ہے اور بتایا گیا ہے کہ اس سے پہلے کی جانیوالی انکوائری ایسے آفیسر حمید اللہ کو سونپی گئی جس کا اپنا میٹر بنی گالا میں جعلی تھا اور وہ بیدردی سے استعمال کر کے سرچارج کے نام پر عام شہریوں سے وصول کیے جا رہے تھے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکنڈل کے اصل محرک ایس ڈی او سجاد ہیں جنہوں نے اپنے دو مہرے ٹھیکداروں کے ذریعہ جعلی میٹرز نصب کروائے علاوہ ازیں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ چھوٹے سے آفیسر کے تین پلاٹ غوری ٹاون میں بھی موجود ہیں اور اس پر ایف آئی اے نے سپیشل تحقیقات کا آغاز کر رکھا ہے ۔دوسری جانب پیپکو کے اعلیٰ افسران کے گرد بھی گھیرا تنگ کیے جانے کا امکان ہے ذرائع کے مطابق ان سے متعلق بھی شکایات وزارت کو موصول ہو چکی ہیں،واضع رہے کہ وفاقی دارلحکومت میں جعلی میٹرز کی تنصیب کا معاملہ اور پھر بوگس انکوائری پر وزارت نے کوئک ایکشن لیکر متحرک ہو گئی ہے اور ماہانہ کی بنیاد پر کروڑوں روپے کی بجلی چوری کر کے عام شہریوں کو اضافی سرچارج کے نام پر کنگال کیا جا رہا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گلاس برج سے


ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…