پیر‬‮ ، 29 جون‬‮ 2026 

جنوری کے تیسرے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح کم ہوئی یا زیادہ ؟پاکستان بیورو شماریات نے بتا دیا

datetime 26  جنوری‬‮  2020 |

لاہور( این این آئی) جنوری کے تیسرے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں0.40 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ کم آمدنی والے طبقے کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریے میں 0.55 فیصد کمی ریکار ڈ کی گئی۔

پاکستان بیورو شماریات کے اعدادو شمار کے مطابق 24 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران چینی ،زندہ مرغی، مسٹرڈ آئل ، گڑ،چنے کی دال ،دال ماش، دال مسور ،دال مونگ ،خوردنی تیل، چائے،بیف،مٹن، ویجی ٹیبل گھی سمیت 15 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔لہسن ،کیلے ،گندم، آٹا ،ایل پی جی ،ٹماٹر،آلو،انڈے، باسمتی چاول، پیاز سمیت 9اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ادارہ شماریات کے مطابق پیٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل، مٹی کا تیل ،بجلی کے نرخ، گیس نرخ، تازہ دودھ، دھی، اری چاول، ملک پائوڈر، روٹی سادہ ،سرخ مرچ، بجلی کا بلب ، سگریٹ، نمک ، صابن سمیت 27 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔جنوری کے دوسرے ہفتے کے مقابلے میں تیسرے ہفتے میں آٹھ ہزار تا بارہ ہزار آمدنی اور بارہ ہزار تا اٹھارہ ہزارآمدنی،اٹھارہ ہزار تا پینتیس ہزار تک اور پینتیس ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریوںمیں بالترتیب 0.54، 0.45،0.42 اور 0.34 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گلاس برج سے


ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…