بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

چینی 18 روپے 86 پیسے فی کلو مہنگی،آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 167 روپے مہنگا ،ادارہ شماریات نے حکومتی کارکردگی کا پول کھول دیا

datetime 25  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ادارہ شماریات نے ملک میں مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق چینی تین روپے ساٹھ پیسے مہنگی ہوئی ۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں چینی 3 روپے 60 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی اور اس کی قیمت 74 روپے 29 پیسے سے بڑھ کر 77 روپے 89 پیسے فی کلو ہوگئی۔

محکمہ شماریات نے بتایا کہ ایک سال میں چینی 18 روپے 86 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، ایک سال قبل چینی کی قیمت 59 روپے 3 پیسے فی کلو تھی۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 167 روپے مہنگا ہوا، آٹے کے تھیلے کی قیمت ایک سال قبل 788 روپے تھی اور اب آٹے کے تھیلے کی قیمت 955 روپے ہوگئی ہے۔ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے میں 15 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، برائلر مرغی، دالیں، گائے کا گوشت اور چائے بھی مہنگی ہوئی۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 9 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا، گذشتہ ہفتے میں 27 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ملک بھر میں آٹے کا بحران پیدا ہوا تھا اور کراچی، حیدرآباد اور لاہور سمیت مختلف شہروں میں فی کلو آٹے کی قیمت 70 روپے تک پہنچ گئی تھی۔اس کے علاوہ اب ملک میں اب چینی کا سنگین بحران سر اٹھانے لگا ہے اور قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…