ہفتہ‬‮ ، 08 جون‬‮ 2024 

غیرملکی سرمایہ کاروں نے کتنی بڑی رقم بیرون ممالک منتقل کر دی؟ اسٹیٹ بینک نے تفصیلات جاری کر دیں

datetime 24  جنوری‬‮  2020

اسلام آباد(آن لائن) رواں مالی سال کی ابتدائی ششماہی کے دوران غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے پاکستان میں کی گئی سرمایہ کاری سے حاصل منافع جات کی بیرون ملک منتقلی میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2019ء  کے دوران غیرملکی سرمایہ کاروں نے 836.3 ملین ڈالر کے منافع جات کی

بیرون ملک منتقلی کی گئی ہے جبکہ گذشتہ مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2018ء  کے دوران پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والے غیرملکی سرمایہ کاروں نے 759.5 ملین ڈالر کے منافع جات اپنے ممالک کو منتقل کئے تھے۔اس طرح گذشتہ مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران غیرملکی سرمایہ کاری سے حاصل منافع جات کی بیرون ملک منتقلی میں 76.8 ملین ڈالر یعنی 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ایس بی پی کی رپورٹ کےمطابق جاری مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران مینوفیکچرنگ سیکٹر سے سب سے زیادہ منافع جات کی منتقلی ہوئی ہے اور جولائی تا دسمبر 2019ء  کے دوران 264 ملین ڈالر کی بیرون ملک منتقلی کی گئی ہے جبکہ تیل و گیس کی تلاش کے شعبہ سے 119 ملین ڈالر کے منافع جات منتقل کئے گئے ہیں۔ اسی طرح ٹرانسپورٹیشن کے شعبہ سے 157 ملین ڈالر جبکہ مالیات کے شعبہ سے حاصل ہونے والے 154 ملین ڈالر کے منافع جات کی بیرون ملک منتقلی کی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



سنگ دِل محبوب


بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…