لاہور(این این آئی) وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن (او پی سی) پنجاب چوہدری وسیم اختر نے کہا ہے کہ بیرون ملک بسنے والے ہم وطنوں کی جانب سے گذشتہ برس 22 ارب ڈالرز کی ترسیلات گذشتہ 6 سالوں کے دوران بلند ترین سطح پر ہے۔ اوورسیز پاکستانیز کا وزیر اعظم عمران خان اور موجودہ حکومت کی معاشی پالیسوں پر اظہار کا مظہر ہے۔ یہ بات انہوں نے اپنے آفس میں آئے ہوئے میڈیا کے نمائندے سے ملاقات کے دوران کہی۔ وائس چیئرپرسن او پی سی چوہدری وسیم اختر نے کہا کہ
عمران خان کی قیادت میں ملک منزل کی طرف رواں دواں ہے اور معاشی دشواری بتدریج کم ہو رہی ہیں۔عمران خان ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کاتہیہ کیا ہوا ہے یہی وجہ ہے کہ اوورسیز پاکستانیز ملک میں سرمایہ کاری کیلئے مائل ہو رہے ہیں کہ ان کی سرمایہ کاری محفوظ ہو گی اور ملک کی ترقی کا باعث بنے گی۔ وائس چیئرپرسن او پی سی چوہدری وسیم اختر نے کہا کہ اوورسیز پورے اعتماد سے مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کریں انہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔