جمعرات‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستانی سٹاک مارکیٹ کا شمار دنیا کی 5بڑی مارکیٹوں میں ہونے لگا

datetime 23  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد( آن لائن )ایوان صنعت و تجارت فیصل آباد کے صدر رانا محمد سکندر اعظم خان نے کہا ہے کہ بہتر کاروباری ماحول کے باعث پاکستانی سٹاک مارکیٹ کا شمار دنیا کی 5بڑی مارکیٹوں میں ہونے لگا ہے جبکہ حکومت کی محتاط معاشی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کی سٹاک مارکیٹ تیزی سے ترقی کر رہی ہے ۔

نیز نئی صنعتوں کے قیام اور معاشی سرگرمیوں میں اضافہ کی غرض سے سرمائے کی فراہمی کیلئے سٹاک مارکیٹ کو کلیدی اہمیت حاصل ہے اور اس سلسلہ میں سنٹرل ڈیپازٹری کمپنی(سی ڈی سی) کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ایک ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ سٹاک مارکیٹ کو کسی بھی ملک کی معیشت کوماپنے کیلئے بیرو میٹر کی حیثیت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی فیصلوں کے نتیجہ میں فوری طور پر سٹاک مارکیٹ میں مندے یا تیزی کے رجحان سے ان فیصلوں کی اہمیت اور ان کے دور رس نتائج کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ سٹاک مارکیٹوں کے ذریعے ہی صنعتی اور معاشی ترقی کیلئے سرمایہ فراہم ہوتا ہے جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے راہیں بھی سٹاک مارکیٹوں کے ذریعے ہی کھولی جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی محتاط معاشی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کی سٹاک مارکیٹ تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور اس وقت ہماری سٹاک مارکیٹ کا شمار دنیا کی پانچ بڑی مارکیٹوں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے صو بائی دارالحکومت میں کیپیٹل مارکیٹ ایکسپو کے انعقاد کا بھی خیر مقدم کیا اور کہا کہ اس سے تاجر برادری اور شرکا کو شیئرمارکیٹ میں سرمایہ کاری کی اہمیت اور افادیت کو زیادہ بہتر طور پر سمجھنے میں مدد ملے گی اور اس سے وہ منافع بخش سرمایہ کاری کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے سرمائے کے بہترین استعمال کو بھی یقینی بنا سکیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…