پاکستان کااپنا الگ ’’پیمنٹ گیٹ وے‘‘بنانے کا فیصلہ

22  جنوری‬‮  2020

اسلام آباد( آن لائن )حکومت کی جانب سے پہلی مرتبہ پیمنٹ گیٹ وے بنانے کافیصلہ کر لیا گیا ہے۔یہ فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ای کامرس کے اجلا س میں کیا گیا۔اس بارے میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت پہلی مرتبہ ای کامرس پالیسی پر کام کر رہی ہے اور جلد اس کے نتائج سامنے آئیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے کاروباری افراد کے لئے مشکلات ختم کرنا ہو ں گی جس کے لئے حکومت کوشش کر رہی ہے۔وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کیس آن ڈیلیوری اور ڈیجیٹل ٹرانزیکشن کے سسٹم کو بھی بہتر بنانا ہو گا اور اس کے لئے اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں۔ حکومت ای کامرس کاروبار کو بہتر بنانے کے لئے کوشش کر رہی ہے جس کے بعد ایسا سسٹم تشکیل دیا جائے گا جس سے چھوٹے کاروباری افراد بھی اپنی اشیا انٹرنیشل مارکیٹ میں بھج سکیں گے۔ایسے کاروبا ر کے لئے پیمنٹ گیٹ وے بنانے پر بھی حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں اکثر انٹرنیشل پیمنٹ گیٹ وے موجود نہیں ہے۔دنیا کا مشہور ترین پیمنٹ گیٹ وے پے پال پاکستان میں ابھی تک اپنی سروس مہیا نہیں کر رہا۔لیکن حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اب پاکستان کا اپنا پیمنٹ گیٹ وے ہو گا جس میں انٹرنیشل گیٹ وے کپمنیاں ہماری اسٹیک ہولڈرز ہوں گی۔منصوبے کے تحت پاکستانی کاروباری برادری کو فائدہ ہو گااور وہ اپنی اشیا ملک سے باہر بھیج کر کاروبار کر سکیں گے۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ کاروباری برادری کے لئے اقدامات کر رہے ہیں اور ان کی مشکلات کو حل کرنا ضروری بھی ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بہت سے انٹرنیشل گیٹ ویزنے اپنی سہولیات پاکستان میں دینے سے منع کر رکھا ہے جس سے پاکستانیوں کے لئے انٹرنیشل مارکیٹ میں کاروبار کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…