ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد چینی بھی مہنگی کردی گئی

21  جنوری‬‮  2020

کوئٹہ( آن لائن )ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد چینی بھی مہنگی کردی گئی جس سے عوام کی پریشانی مزید بڑھ گئی بلوچستان سمیت سندھ اور پنجاب میں  فی کلو چینی 5 روپے اضافے کے ساتھ مہنگی کردی گئی جس کے باعث مٹھائی، کیک، بیکری آئٹمز اور دیگر میٹھی اشیا کی قیمتوں میں 100 سے ڈیڈھ سو روپے تک اضافہ کردیا گیا ہے کراچی میں چینی کی قیمت میں 4 روپے اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد فی کلو چینی 78 روپے ہو گئی ہے جب کہ کوئٹہ میں فی کلو چینی 5 روپے اضافے کے

ساتھ 80 روپے میں فروخت کی جارہی ہے لاہور میں فی کلو چینی کی قیمت ڈھائی روپے بڑھا کر 80 روپے میں فروخت کی جارہی ہے جب کہ پشاور میں چینی کی قیمت 73 روپے فی کلو تھی جو اب 5 روپے اضافے کے بعد 78 روپے ہوگئی ہے وزیر اعظم عمران خان نے آٹے کی قیمت میں اضافے کا نوٹس لیا اور بحران سے نمٹنے کیلئے گرینڈ آپریشن کی ہدایت کی ہے جب کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بحران سے نمٹنے کے لیے تین لاکھ میٹرک ٹن گندم برآمد کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…