کراچی(این این آئی)سندھ کے سرکاری گودام سے گندم کی70ہزار بوریاں غائب ہوگئی ہیں جبکہ بیشتر بوریوں سے مٹی اور پتھر برآمد ہوئے ہیں۔ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سرکاری گودام میں 2لاکھ70ہزار گندم کی بوریاں موجود ہیں جبکہ گودام میں رکھی گئی گندم کی بوریوں میں 70ہزار غائب کردیں گئی ہیں، انتظامیہ نے انکوائری کا آغاز کردیاہے۔ذرائع کے مطابق70 ہزار گندم کی بوریاں غائب ہونے کی
انکوائری چل رہی ہے۔ ادھر محکمہ خوراک کی لاپرواہی اور کرپشن بھی کھل کر سامنے آگئی۔ موجودہ بوریوں میں گندم کم پتھر کی مقدار زیادہ ہے۔ محکمہ خوراک سندھ نے 2017 میں اربوں روپے کی گندم خریدی تھی۔ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ شکارپور محکمہ فوڈ کے گوادم میں 2سال سے رکھی گندم ناقابل استعمال ہوگئی۔ 2لاکھ بوریوں میں سے ناقابل استعمال ایک لاکھ گندم کی بوری کراچی منتقل کی جارہی ہے۔