جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

بھاری ٹیکس کا خاتمہ ، وزیراعظم عمران خان نے چھوٹے دکانداروں کیلئے ٹیکس ختم کرنے کا حکم جاری کر دیا

datetime 20  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چھوٹے دکانداروںحکومت نے شاندار قدم اٹھا لیا ، غیر ضروری ٹیکس ختم کرنے کے احکامات جاری ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چھوٹے کاروباری افراد کو بے جا تنگ نہ کرنے کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ 15چھوٹے کاروبار پر ٹیکس ختم کیا جائے ،وزیراعظم نے چھوٹے دکانداروں پر غیر ضروری ٹیکس ختم کرنے کی ہدایت جاری کی ہے ۔

عمران خان نے اس سلسلے میں وزرائے اعلیٰ اور بورڈ آف انویسمنٹ سے بھی مشاورت کی ہے۔وزیراعظم نے لوکل گورنمنٹ کو آبرویشن بھیج دیں۔ وزیراعظم عمران خان نے انسپیکشن،غیر ضرروی سرٹیفیکٹس کے نام پر لیے جانے والے ٹیکسز کا نوٹس لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ غیر ضروری سرٹیفیکٹس کے نام پر ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔واضح رہے کہ انکم ٹیکس یا سیلز ٹیکس کے مقاصد کے لئے رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان پر کوئی چھاپہ نہیں مارا جائے گا۔ ممبر ایف بی آر کے لیول سے کم کسی کو جرمانے کی اجازت نہیں ہو گی صرف اعلیٰ اتھارٹی کو جرمانے کے اختیارات دینے پر اتفاق کیا گیا ہے، چھوٹے کاروبار کرنے والوں اور کاروباری افراد کو کاروبار کی بنیاد پر ٹرن اوور ٹیکس کم کیا جائے گا، اور اس کی حد میں اضافہ کیا جائے گا۔چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شبرزیدی نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آر سی سی آئی) کے وفد سے ایف بی آر ہاؤس میں ملاقات میں یہ یقین دہانی بھی کرائی کہ وہ نئے ڈی جی آئی اینڈ آئی کو چھاپوں سے گریز کرنے کو کہیں گے۔سیکشن 152 کے تحت سعودی عرب کو حج کمپنیوں کی ادائیگی کا تعین کیا جائے گا اور ود ہولڈنگ ٹیکس سے مستثنیٰ ہوگا۔ سیلز ٹیکس کے ساتھ رجسٹرڈ ود ہولڈنگ ایجنٹوں کے لئے حد بڑھا دی جائے گی۔ امپورٹرز کی رجسٹریشن اور WEBOC رجسٹریشن کو آسان بنایا جائے گا۔ اس موقع پر صدر صبور ملک اور

گروپ لیڈر سہیل الطاف، سابق صدور جلیل احمد ملک، اسد مشہدی، راجہ عامر اقبال، شاہد سلیم، سینئر نائب صدر نوشیروان خلیل خان اور نائب صدر محمدحمزہ سروش بھی موجود تھے۔اس موقع پر ممبر ٹیکس پالیسی ڈاکٹر حامد عتیق سروربھی موجود تھے۔ایف بی آر کے چیئرمین نے اسمگلنگ سے نمٹنے کے لئے بھی مدد اور تعاون کا مطالبہ کیا۔ آر سی سی آئی کے صدر صبور ملک نے ایف بی آر کے

چیئرمین کو تاجر برادری کے تحفظات سے آگاہ کیا۔قومی معیشت مشکل وقت سے گزر رہی ہے اور معیشت کی بحالی کے لیے مشترکہ کوششوں میں ایف بی آر کاروباری برادری کے ساتھ بہتر شراکت داری کرے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے چھاپوں اور کاروباری مراکز کی بندش سے  مارکیٹ میں منفی پیغام پھیلتا  ہے اس سے کاروباری مرکز اور مارکیٹ کی عزت، احترام اور شہرت کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔ آر سی سی آئی کے صدر نے کہا کہ اسمگل شدہ سامان روکنے کی آڑ  میں کاروباری مراکز پر کارروائیوں اور چھاپوں کو روکنا ہوگا۔ یہ بھی تجویز کیا گیا کہ ایف بی آر کا امیج بہتر بنانے کی ضرورت ہے اور جرمانے عائد کرنے میں نرمی دی جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…