جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

پاکستانی معیشت میں کب تک بہتری آئے گی؟ اقوام متحدہ نے خوشخبری سنا دی

datetime 19  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یارک (آئی ا ین پی) اقوام متحدہ نے معیشت کی عالمی صورتحال سے متعلق ایک رپورٹ میں پاکستان کی موجودہ حکومت کے اقدامات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے پیشگوئی کی ہے کہ ملکی معیشت میں آئندہ سال بہتری آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ نے گلوبل اکنامک سچویشن اینڈ پراسپیکٹ رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق پاکستان کی معیشت میں آئندہ سال بہتری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ میں پاکستان کی معیشت کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ آئندہ سال پاکستان میں ٹیکس وصولیوں کے حجم میں اضافہ ہوگا، حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات کے باعث انفرااسٹرکچر منصوبوں میں سرمایہ کاری بڑھے گی۔اس کے علاوہ مختلف شعبوں میں حکومت کی جاری اصلاحات کے مثبت نتائج بھی ملیں گے، گزشتہ دو برسوں میں معاشی شرح نمو میں نمایاں کمی آئی ہے،عالمی معاشی شرح نمو میں معمولی میں اضافہ متوقع ہے۔،اقوام متحدہ کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سال2020میں عالمی معاشی شرح نمو ڈھائی اور2021میں 2.7فیصد ہوجائے گی۔گلوبل اکنامک سچویشن اینڈ پراسپیکٹ رپورٹ کے مطابق امریکی شرح نمواس سال مزید کم ہوکر1.7فیصد ہو جائے گی، چینی معاشی شرح نمو رواں سال6فیصد رہیگی، یورپی یونین کی شرح نمو میں 2020میں 1.6فیصد رہے گی۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…