اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت کے کاروباری افراد کی سہولت کیلئے نئے اقدامات، پاکستان میں پہلی بار پیمنٹ گیٹ وے بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ میڈیارپورٹ کے مطابق پے پال، منی گرام، ویزا، ماسٹر جیسی عالمی کمپنیاں اسٹیک ہولڈر ہوں گی،پیمنٹ گیٹ وے سے چھوٹے
اور درمیانے درجے کے کاروباری افراد کو فائدہ ہو گا،بیرون ملک مارکیٹ میں اپنی اشیاء فروخت کر کے آمدن حاصل کر سکیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ کاروباری برادری کی راہ میں حائل ہر رکاوٹ دور کرنا ہو گی،ملک میں بار موجودہ حکومت ای کامرس پالیسی پر کام کر رہی ہے۔