اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی میں وزارت صنعت و پیداوار نے اعتراف کیا ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن میں بہت زیادہ جعلی ملازمین ہیں۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دور ان وزارت صنعت و پیدارنے بتایاکہ حکومت یوٹیلٹی کارپوریشن میں اپنی مقرر کردہ کم سے کم اجرت پر
عمل نہیں کررہی۔ وزارت صنعت و پیداوار کے مطابق یوٹیلٹی سٹور زکارپوریشن میں یومیہ اجرتی ملازمین کو کم سے کم17500روپے بھی نہیں دیئے جارہے۔ وزارت صنعت و پیداوار نے بتایاکہ یومیہ اجرت والے ملازمین کو ایک تا دوہزار روپے کا راشن مفت دے کر متوازن کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔