جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

اووسیز پاکستانیز نے مالی سال 20ء کی پہلی ششماہی میں کتنے ملین ڈالر پاکستان بھجوائے؟ ترسیلات زر میں بڑا اضافہ

datetime 11  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے مالی سال 20ء کی پہلی ششماہی (جولائی تا دسمبر) کے دوران 11394.91 ملین امریکی ڈالر وطن بھجوائے جبکہ گزشتہ برس کے اسی عرصے کے دوران11030.01 ملین ڈالر ترسیلات زر موصول ہوئی تھیں،

اس طرح ترسیلات ِ زر میں 3.31 فیصد نمو ہوئی۔جاری رپورٹ کے مطابق دسمبر 2019ء کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر کی مالیت2097.23 ملین ڈالر رہی جونومبر 2019ء کے مقابلے میں 15.25فیصد زیادہ جبکہ دسمبر 2018ء کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ ہے۔ دسمبر 2019ء کی بلحاظ ملک تفصیلات سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ، برطانیہ، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں (بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان) اور یورپی یونین کے ملکوں سے بالترتیب472.94 ملین ڈالر،427.56 ملین ڈالر،357.45 ملین ڈالر، 324.57 ملین ڈالر،205.73 ملین ڈالر، اور56.42 ملین ڈالر پاکستان بھجوائے گئے،جبکہ دسمبر2018ء میں ان ملکوں سے آنیوالی رقوم بالترتیب414.59 ملین ڈالر،351.19 ملین ڈالر،276.29 ملین ڈالر،267.79 ملین ڈالر،174.42ملین ڈالر اور 47.48 ملین ڈالر تھیں۔ دسمبر 2019ء میں ملائشیا، ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ملکوں سے آنیوالی ترسیلات زر مجموعی طور پر 252.56ملین ڈالر رہیں جبکہ دسمبر 2018ء میں ان ممالک سے216.35ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…