اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے شہر فیصل آباد میں قیمت 20 کلو آٹے کی وصول کی جا رہی ہے جبکہ عوام کو آٹا 15 کلو فراہم کیا جا رہا ہے۔ فلور ملز مالکان کی جانب سے فراڈ کا یہ جدید طریقہ دریافت کرلیا گیا ہے جس میں عوام سے رقم زیادہ وصول کی جا رہی ہے جبکہ دوسری جانب آٹے کی مقدار کم دی جاتی ہے۔تاہم 20 کلو آٹے
کے نام پر 15 کلو آٹا دینے والے فراڈ پر فلور ملز مالکان کی جانب سے کسی کا نام نہیں لیا گیا کہ کس کی جانب سے یہ فراڈ شروع کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ مہنگائی کے سبب آٹے کی قیمت میں گزشتہ ایک ماہ میں تین سو روپے اضافہ ہوا ہے ، جبکہ کچھ دن قبل ہی حیران کن طور پر آٹے کی قیمت میں 4 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا تھا۔