پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیز ی، انڈکس پوائنٹس کی دوبالائی حد عبور کر گیا

datetime 5  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر تیز ی کا رجحان غالب رہا،کے ایس ای 100انڈیکس1400پوائنٹس بڑھ گیا جس سے انڈیکس41ہزاراور42ہزار پوائنٹس کی دو بالائی حد عبور کر گیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں194ارب روپے کا نمایاں اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا جس کی وجہ سے سرمائے کا مجموعی حجم 80کھرب روپے سے تجاوز کر گیا،

کاروباری تیزی سے 58.87فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔سیاسی افق پر چھائی غیر یقینی صورتحال گذشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں اتار چڑھائو کا شکار ہونے کے بعد بلندی کی جانب گامزن ہو گئیں 3دن کی تیزی میں انڈیکس1784.78پوائنٹس بڑھ گیا تھا تاہم منافع خوری کی خاطر سرمائے کے انخلاء کے سبب مندی کی لہر آنے انڈیکس310.01پوائنٹس لوز کر گیا تاہم مجموعی طور پر مارکیٹ مثبت رہی اور سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہوا۔ گذشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں1474.77پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے 40848.53پوائنٹس سے بڑھ کر42323.30پوائنٹس ہو گیا اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس696.78پوائنٹس کے اضافے سے18776.98پوائنٹس سے بڑھ کر 19473.76پوائنٹس پر بند ہواجبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 29017.57پوائنٹس سے بڑھ کر29774.00پوائنٹس پر جا پہنچا۔گذشتہ ہفتے مارکیٹ کے سرمائے میں1کھرب94ارب85کروڑ53لاکھ90ہزار459روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 78کھرب21ارب52کروڑ79لاکھ83ہزار54روپے سے بڑھ کر80کھرب16ارب 38کروڑ33لاکھ73ہزار513روپے ہو گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس ایک موقع پر42545.33پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کے اثرات غالب آنے سے انڈیکس ایک موقع پر40671.67پوائنٹس کی کم سطح تک گر گیا تھا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ17ارب روپے مالیت کے41کروڑ 23لاکھ 54ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم6ارب روپے مالیت کے16کروڑ58لاکھ34ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طور پر1802کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے1061کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،660میں کمی اور81کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے کے الیکٹرک،یونٹی فوڈز لمیٹڈ،ورلڈ کال ٹیلی کام،بینک آف پنجاب،سلک بینک لمیٹڈ،فوجی فوڈز لمیٹڈ،میپل لیف،صدیق سنز ٹن،پاک الیکٹرون،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ،حیسکول پیٹرول،حبیب بینک لمیٹڈ،ایونسن لمیٹڈ،پاک پیٹرولیم،پائنیر سیمنٹ،جہانگیر صدیق کمپنی،کوٹ ادو پاور اور فوجی فرٹیلائزر بن قاسم سر فہرست رہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…