جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

وزارت اوورسیز میں اربوں کی کرپشن کا انکشاف مالی بے ضابطگی سے کیسے سرکاری خزانے کو ٹیکہ لگایاگیا؟

datetime 5  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وزارت اورسیز میں بھی اربوں کی کرپشن سامنے آئی ہے سرکاری دستاویزات کے مطابق ہسپتالوں اور سکولوں کی تعمیر کے نام پر 9ارب 74کروڑ غیر ضروری خرچ کرکے ادارہ کو مالی طور پر تباہ کر دیا گیا۔ حکام نے غیر ضروری طور پر مختلف اشیاء کی خریداری میں افسران ساڑھے تین ارب روپے کی مالی بے ضابطگی کے مرتکب قرار دیئے گئے لیکن احتساب کسی کا بھی نہیں ہوا،

پشاور میں ورکر ویلفیئر بورڈ کے حکام نے ٹھیکیداروں کو3ارب روپے کا فائدہ دے کر مال بنا رکھا ہے جبکہ ملتان کمپلیکس کی تعمیر میں کنٹریکٹر کو ایڈوانس کے نام پر21کروڑ دیئے گئے ایجوکیشن پنجاب ورکر ویلفیئر کے ڈائریکٹر نے یونیفارم کی خریداری میں12کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگی کر رکھی ہے، ڈبلیو ڈبلیو ایف اسلام آباد نے انشورنس کے نام پر بھی 47 کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگی کے مرتکب ہو چکے ہیں، حکام نے ورکر ویلفیئر اکاؤنٹس سے ایک ارب13کروڑ روپے کی زمین خریدی جس میں بھاری مالی بدعنوانی سامنے آئی ہے یہ زمین پشاور، ہری پور، نوشہرہ اور مردان میں خریدی گئی، قیمت ادا کرنے کی بجائے حب ضلع میں125ایکڑ زمین کا قبضہ بھی نہیں لیا گیا، جس سے کروڑوں کا نقصان خزانہ کو ہوا ہے، ڈبلیو ڈبلیو ایف اسلام آباد نے5ارب4کروڑ کے مختلف منصوبوں میں بھاری مالی بے ضابطگی کر رکھی ہے جبکہ سکالرشپ، شادی اور ڈیتھ گرانٹ کے نام پر مجموعی طور پر2ارب75کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگی سامنے آئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…