پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

تاجر شناختی کارڈ کی شرط مان گئے، حکومت نے تاجروں کا بڑا مطالبہ مانتے ہوئے حیران کن چھوٹ بھی دے دی

datetime 5  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ترجمان نے کہا ہے کہ تاجروں کے جائز مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے ٹیکس ترمیمی آرڈیننس کے ذریعے قوانین میں درستگی کردی گئی ہے جس سے کاروبار مزید آسان ہوجائے گا اور اب ادارے کو تاجروں کا تعاون بھی حاصل ہوگا۔نجی ٹی وی کے مطابق

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ نئے قوانین کے تحت ہر فروخت پر شناختی کارڈ اب قانونی شکل اختیار کرگئی ہے۔تاجروں کا جائز مطالبہ تھا کہ ان پر عائد کم از کم ٹیکس کی شرح میں کمی لائی جائے کیونکہ ٹیکس ریٹرن فائل کرنے والے زیادہ شرح کی وجہ سے اپنی فروخت کے اعداد و شمار دینے سے گریزاں تھے۔تاجروں میں فروخت کے درست اعداد و شمار کے رحجان کو تقویت دینے کے لئے ٹیکس کی کم از کم شرح کو قابل قبول بنایا گیا، اسی طرح تجارتی آسانی کے فروغ کے لئے درمیانے درجے کے تاجروں کو ودہولڈنگ سے چھوٹ دے دی گئی۔تمام تاجر تنظیموں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ درمیانے اور بڑے ری ٹیلرز کو انکم ٹیکس میں رجسٹرڈ کرایا جائے گا تاکہ کم ٹیکس دینے والے تاجروں کے ٹرن اوور کا جائزہ لیا جاسکے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق تاجر تنظیموں نے آڈٹ تنازعات کے حل کے لیے ایف بی آر کے ساتھ تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…