کراچی(این این آئی) پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان 30 جون 2024 تک وفاقی ٹیکس وصولیاں 7500ارب روپے تک لے جانے کیلئے 19اہم اہداف طے پا گئے جن کے تحت مارچ 2019 سے ایف بی آر کی ٹیکس وصولی کو مجموعی قومی پیداوار(جی ڈی پی) کے 13 فیصد (4200ارب)سے 30 جون 2024 تک 17 فیصد (7500ارب روپے(تک بڑھانے کا ہدف رکھ دیا گیا ہے۔اس طرح 30 جون 2019 سے 30 جون 2024 تک ٹیکس وصولی میں 3300 ارب روپے کا اضافہ کیا جائے گا، اگر 30 جون 2020 تک ایف بی آر
کی ٹیکس وصولی 5500 ارب روپے تک پہنچ گئی تو 30 جون 2024 تک اس ٹیکس وصولی میں 200 ارب روپے کا ہر سال اضافہ کیا جائے گا۔وفاقی وزارت خزانہ اور عالمی بینک کے درمیان اس ٹیکس وصولی کے ہدف کو بڑھانے کیلئے 19 اہم اہداف طے پاگئے ہیں، ان اہداف میں 30 جون 2019 سے لیکر 30 جون 2024 تک ملک میں انکم ٹیکس گوشوارے داخل کروانے والوں کی تعداد 22 لاکھ سے بڑھا کر 35 لاکھ کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ یوں گوشوارے داخل کروانے والوں میں 13 لاکھ نئے ٹیکس گزاروں کا اضافہ کیا۔