واشنگٹن(این این آئی)امریکا کے شمال میں واقع گونا کاسٹا کے جنگلات میں سنگتروں کے چھلکوں سے جنگل ہرا بھرا ہو گیا،میڈیارپورٹس کے مطابق 1990 کی دہائی میں ملک کے شمال میں واقع گونا کاسٹا کے جنگلات میں ایک ہزار ٹرکوں نے سنگتروں کے بارہ ہزار ٹن چھلکے اور گودے کا کچرا پھینکا۔دو دہائیوں کے بعد وہاں کچھ ایسا ہوا جس نے لوگوں کو حیران کر دیا۔پرنسٹن یونیورسٹی کی ایک ٹیم نے سنہ 2013 میں اس جگہ کا دورہ کیا اور
انھیں علم ہوا کہ وہاں بائیو ماس میں 176 فیصد اضافہ ہو گیا تھا۔جس جگہ پر سنگتروں کے چھلکے پھینکے گئے تھے اور وہ جگہ جہاں یہ نہیں پھینکے گئے ان دونوں کا جائزہ لینے کے بعد سنگتروں کے چھلکوں نے کھاد کا کام کیا اور زمین کو زرخیز کر دیا۔اضافی بائیو ماس جس جگہ ڈالا گیا وہاں کی زمین زیادہ زرخیز ہو گئی، وہاں مختلف اقسام کے درخت نکل آئے اور ان کا سایہ بھی زیادہ تھا سادہ الفاظ میں یہ علاقہ زیادہ سر سبز اور شاداب ہو گیا۔